22

جشن آزادی، مزار قائدؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب

  • News cod : 49355
  • 14 آگوست 2023 - 13:10
جشن آزادی، مزار قائدؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب
پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج پیر 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مزار قائدؒ پر تبدیلی گارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز، پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج پیر 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مزار قائدؒ پر تبدیلی گارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔ کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائدؒ پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائدؒ پر حاضری دی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی مزار قائدؒ پہنچے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مزار قائد پر اسکول کے بچوں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49355