31

علامہ شفقت شیرازی کی شیخ صادق نابلسی سے ملاقات

  • News cod : 49904
  • 01 سپتامبر 2023 - 6:45
علامہ شفقت شیرازی کی شیخ صادق نابلسی سے ملاقات
ملاقات میں دو طرفہ باہمی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف نابلسی کی دینی و مقاومتی خدمات کو سراہا گیا

وفاق ٹائمز، سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان و سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے لبنان کے شہر صیدا میں علامہ شیخ صادق نابلسی فرزند مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف نابلسی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات میں فرزند مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف سے انکے والد محترم کی رحلت پر تعزیت و تسلیت عرض کی۔ جن کا انتقال 14 جولائی 2023 کو ہوا تھا۔ مرحوم ایت اللہ نابلسی تحریک امل لبنان کے بانی امام موسی الصدر ، حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ شہید سید عباس الموسوی اور شیخ مقاومت اسلامی علامہ شہید شیخ راغب حرب کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
جب شہید علامہ سید عباس موسوی کو 1990 میں تحریک جعفریہ پاکستان کی جانب سے کشمیر و فلسطین انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی اور وہ اسلام آباد تشریف لائے تو مرحوم ایت اللہ شیخ عفیف نابلسی بھی انکے ہمراہ تھے۔ مرحوم آیت اللہ نابلسی لبنان کے شہر صیدا میں امام جمعہ و سربراہ ہییت علماء جبل عامل بھی تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ باہمی امور پر گفتگو کے ساتھ ساتھ مرحوم آیت اللہ شیخ عفیف نابلسی کی دینی و مقاومتی خدمات کو سراہا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49904

ٹیگز