وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ ؑ کی طرف سے اربعین پر کربلا نہ پہنچنے والے نوجوانوں کیلئے صحن جواد الآئمہ میں ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا جس کا نوجوانوں نے استقبال کیا۔
پروگرام کے مسئول حجۃ الاسلام مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ بچوں کیلئے اربعین کے موقع پر شبستان نجمہ خاتون میں خصوصی پروگرام رکھا گیا ہے جس میں اربعین مارچ کے حوالے سے پینٹنگ، کہانی سنانے اور مختلف موضوعات شامل ہیں جو ہر روز 17:00 سے 20:00 بجے تک روضہ مبارک شبستان نجمہ خاتون میں منعقد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حرم حضرت معصومہ کی طرف سے نو عمر خادم زواروں کی خدمت کرتے ہیں۔












