23

عیسائیوں کا موکب بھی زائرین اربعین کی خدمت میں پیش پیش

  • News cod : 50058
  • 07 سپتامبر 2023 - 11:11
عیسائیوں کا موکب بھی زائرین اربعین کی خدمت میں پیش پیش
عیسائیوں کا موکب ’الحسین یجمعنا‘ (عشق حسین ہمیں یکجا کرتا ہے) کے عنوان سے مصروف خدمت ہے۔

وفاق ٹائمز، یو نیوز کے مطابق عیسائیوں کا موکب ’الحسین یجمعنا‘ (عشق حسین ہمیں یکجا کرتا ہے) کے عنوان سے مصروف خدمت ہے۔

کربلا سے نجف تک زائرین کے راستے میں جہاں زائرین کا سمندر موج زن ہے دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل کے لوگ موکبوں میں مصروف خدمت ہیں جہاں وہ زائرین امام حسین (ع) اور انکے وفاداربھائی ابوالفضل العباس (ع) کی خدمت رسانی کررہے ہیں اور ان موکبوں میں عیسائی موکب بھی شامل ہے۔

اربعین امام حسین (ع) دنیا کا سب سے بڑا اجتماع شمار ہوتا ہے جہاں لاکھوں کو جلوس نکلتا ہے اور دنیا کے تمام ممالک سے عاشقان امام مظلوم کربلا میں زیارت حرم امام حسین(ع) و زیارت حرم حضرت عباس (ع) کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50058

ٹیگز