وفاق ٹائمز، آستانہ امام حسین کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اکتیسویں بین الاقوامی «یوم حسین(ع)» کانفرنس انڈیا کے شهر بنگلور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ «تنوع و وحدت» کے موٹو کے ساتھ منعقد کی گئی۔
آستانہ حسینی کے نمایندے سعدالدین البنا، کا کہنا تھا: اکتیسویں بین الاقوامی یوم حسین(ع) معروف شخصیت حاج آغا سلطان کی زیرنگرانی منعقد کی گئی ہے.
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ کانفرنس اس سال بقائے باہمی کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوئی اور ہم دنیا کے حکام سے چاہتے ہیں کہ وہ تعصب چھوڑ کر لوگوں کے ساتھ رویہ رکھیں۔












