12

پاک ایران تعلقات، دو جسم اور یک جان جیسی ہے، ایرانی سفیر

  • News cod : 50254
  • 11 سپتامبر 2023 - 13:24
پاک ایران تعلقات، دو جسم اور یک جان جیسی ہے، ایرانی سفیر
پوری تاریخ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کمرشل تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے

وفاق ٹائمز، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے عوام میں بہت ساری چیزیں مشترک ہیں اور دونوں اقوام کی مشترکہ تہذیب، زبان کی جڑیں، اعتقادات اور ثقافت ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری تاریخ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کمرشل تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس مقصد کےلئے دونوں ممالک کے سربراہان نے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50254