22

حجة الاسلام سید حسین الحائری کا حوزہ علمیہ جامعةالنجف سکردو کا دورہ

  • News cod : 50568
  • 22 سپتامبر 2023 - 16:25
حجة الاسلام سید حسین الحائری کا حوزہ علمیہ جامعةالنجف سکردو کا دورہ
آقائے حائری نے اساتذہ جامعہ کے ساتھ حوزہ ہائے علمیہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور بلتستان میں علماء کی خدمات کی قدر دانی کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،حجة الاسلام سید حسین الحائری نے حوزہ علمیہ جامعةالنجف سکردو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدیر جامعة النجف سکردو حجة الاسلام شیخ محمد علی توحیدی ،نائب مدیر جناب شیخ احمد علی نوری اور دیگر اساتذہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں سر زمین اہل بیت بلتستان میں خوش آمدید کہا۔

آقائے حائری نے اساتذہ جامعہ کے ساتھ حوزہ ہائے علمیہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور بلتستان میں علماء کی خدمات کی قدر دانی کی۔

آقائےسیدحسین الحائری نے بعدازنماز مغربین طلبہ سے خطاب کیا۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ دروس کو سمجھ کر دل جمعی کے ساتھ پڑھیں، ہدف کا تعین کریں اور اساتذہ کی تکریم کریں تاکہ زمانے کے تقاضوں کے مطابق اسلام کی صحیح خدمت کرسکیں۔

اس دورے میں آقائے سید حسین الحائری کے ہمراہ جناب شیخ انور حسین نجفی بھی تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50568

ٹیگز