28

اسلامی تحریک پاکستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 50699
  • 28 سپتامبر 2023 - 20:30
اسلامی تحریک پاکستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ شبیر میثمی
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سنگین مہنگائی، افراتفری اور سیاسی کھینچا تانی کے بحرانوں سے گزر رہا ہے، ایسے حالات میں دانشمند، معقول اور سنجیدہ حضرات کو قومی ایوانوں میں بھیجنا ناگزیر ہے۔

وفاق ٹائمز ، چیئرمین مرکزی سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، انتخابات اس وقت کی اہم ضرورت ہے، انشاءاللہ اسلامی تحریک پاکستان عوامی حقوق کی خاطر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اسلامی تحریک پاکستان عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور عوامی خدمت کے باعث وہ عوام میں مقبول جماعت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت سنگین مہنگائی، افراتفری اور سیاسی کھینچا تانی کے بحرانوں سے گزر رہا ہے، ایسے حالات میں دانشمند، معقول اور سنجیدہ حضرات کو قومی ایوانوں میں بھیجنا ناگزیر ہے تاکہ ملک کو اس گو مگو اور غیر یقینی صورتحال سے نکال کر ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے تمام سیاستدانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50699

ٹیگز