14

مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی

  • News cod : 50767
  • 28 سپتامبر 2023 - 14:16
مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، علامہ شفقت شیرازی
شہداء کی بلندی درجات و زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں اور حکومت وقت و متعلقہ اداروں سے بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے بلوچستان اور کے پی میں ہونیوالے حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر وہابیت و تکفیریت کے پروردہ دہشگردوں کی طرف سے اہلسنت عاشقان رسولؐ اللہ پر مستونگ اور ہنگو میں یکے بعد دیگرے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے عاشقان رسولؐ کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شہداء کی بلندی درجات و زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں اور حکومت وقت و متعلقہ اداروں سے بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50767

ٹیگز