25

قوم بہت نقصان قوم اٹھا چکی ، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری،پیر محفوظ مشہدی

  • News cod : 50863
  • 04 اکتبر 2023 - 14:04
قوم بہت نقصان قوم اٹھا چکی ، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری،پیر محفوظ مشہدی
دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اسلام کو بدنام کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروںکی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے

وفاق ٹائمز، جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نجات ملک کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس اور ہنگوکی مسجد میں خود کش حملے سنگین جرم ہے۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے فوج کو مزید مضبوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مذہبی پروگراموں اور فوجی جوانوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اسلام کو بدنام کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروںکی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے ۔مگر افسوس اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس اور نیشنل ایکشن پلان جیسے دعووں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔مستونگ میں عید میلادالنبی کے جلوس میں عاشقان مصطفی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔یہ کون لوگ ہیں جو سید المرسلین امام الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں نکلنے والے جلوس پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی سیکرٹریٹ فیصل ٹاو ¿ن میں عیادت کے لیے آنے والے علماءکرام اور جے یو پی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا دہشت گردوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں، یہ خارجی ہیں۔ جن کا علاج صرف فوج کے پاس ہے اور ہم اعلان کرتے اور یقین دہانی کرواتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنی تمام قوت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کریں، عوام ان کی حمایت کریں گے اور عوام فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات میں قوم بہت نقصان قوم اٹھا چکی ہے مزید نقصان کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا ، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50863

ٹیگز