4

ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،علامہ باقرعباس زیدی

  • News cod : 51012
  • 08 اکتبر 2023 - 14:01
ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،علامہ باقرعباس زیدی
علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، صہیونیوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51012