7

فلسطینی بہن بھائیوں نے تمام مسلمانان عالم کا سر فخر سے بلند کر دیا، معصومہ نقوی

  • News cod : 51067
  • 10 اکتبر 2023 - 10:53
فلسطینی بہن بھائیوں نے تمام مسلمانان عالم کا سر فخر سے بلند کر دیا، معصومہ نقوی
راہبر معظم انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای اس خوشخبری کی پیشنگوئی بہت سال پہلے کرچکے ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بہت برس پہلے اسرائیل کو سرطانی جرثومہ قرار دیا تھا اور آپ کی تاکید یہی تھی کہ جلد سے جلد اس جرثومے کو ملت مسلمہ نکال باہر کرے، تاکہ مسلمانان عالم سکھ کا سانس لے سکیں

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے فلسطینی عوام اور مجاہدین کی اسرائیل کے خلاف عظیم کامیابی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے شک خداوند عالم کی نصرت قریب ہے۔ الحمدللہ ھمارے فلسطینی بہن بھائیوں نے فخر سے تمام مسلمانان عالم کا سر بلند کر دیا۔ حماس کی تنظیم نے پچھلی صدی سے لے کر اب تک بہترین خبر مسلمانوں کو دی اور یہ خبر اسرائیل پر حملہ اور اسرائیلی افواج کو بڑے پیمانے پر تار و تار کرنا ہے۔ تمام مسلمانان عالم کے دل فلسطینی بہن بھائیوں کے ھمراہ ہیں۔

راہبر معظم انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ خامنہ ای اس خوشخبری کی پیشنگوئی بہت سال پہلے کرچکے ہیں۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بہت برس پہلے اسرائیل کو سرطانی جرثومہ قرار دیا تھا اور آپ کی تاکید یہی تھی کہ جلد سے جلد اس جرثومے کو ملت مسلمہ نکال باہر کرے، تاکہ مسلمانان عالم سکھ کا سانس لے سکیں۔ آج الحمدللہ خداوند متعال نے یہ توفیق حماس تنظیم کے بھائیوں کو عنایت فرمائی کہ وہ دھڑلے سے بے خوف و خطر ضرب حیدری بن کر آل یہود کے سر پر وار کرتے ہوہے نظر آرہے ہیں۔ ہم سب دعا گو ہیں پروردگار عالم بحق پنجتن علیہم السلام ھمارے فلسطینی بہن بھائیوں کو کامیابی و کامرانی عنایت فرمائے۔ انشاء اللہ فتح اسلام کی ھوگی اور انشاء اللہ دشمن خوار و ذلیل ھونے والا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51067