9

حوزہ علمیہ قم کے اعلی سطحی وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

  • News cod : 51143
  • 12 اکتبر 2023 - 17:40
حوزہ علمیہ قم کے اعلی سطحی وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات
حوزہ علمیہ قم کے اعلی سطحی وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے اعلی سطحی وفد نے پاکستان آمد پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ قم کے اعلی سطحی وفد میں قائم مقام صدر حوزہ علمیہ حجت الاسلام حمید ملکی، معاون بین الملل حوزہ ہائی علمیہ حجت الاسلام والسلمین حسینی کوہساری، مدیر کل ایشیا و اوقیانوسیہ حجت الاسلام والمسلمین امیر خانی، نمائندہ جامعۃ المصطفی پاکستان حجت الاسلام والسلمین تہرانی شریک تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51143