8

سرگودہا، مجلس علماء امامیہ پاکستان کی ورکنگ باڈی کا اجلاس

  • News cod : 51226
  • 14 اکتبر 2023 - 15:41
سرگودہا، مجلس علماء امامیہ پاکستان کی ورکنگ باڈی کا اجلاس
حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ کے کامیاب آغاز کے بعد پوری دنیا میں فلسطین کے مظلومین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وفاق ٹائمز، حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ کے کامیاب آغاز کے بعد پوری دنیا میں فلسطین کے مظلومین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مجلس علماء امامیہ پاکستان کی ورکنگ باڈی کا اجلاس خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس سرگودھا میں نائب سربراہ حجتہ الاسلام علامہ ملک نصیر حسین اور مرکزی آرگنائزر و مدیر حجتہ الاسلام مولانا ضیغم عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں فلسطین کے مظلوموں کی مکمل حمایت قرآن فھمی و تجوید و قرأت کے لئے تمام اضلاع میں قرأء سے رہنمائی کا پلان اور اراکین کے لیے علمی و تربیتی ورکشاپس لئے عناوین و تاریخوں کے تعین کیساتھ ساتھ فقہ عملی کے موضوعات زیر بحث لائے گے۔ اجلاس کے شرکاء سے مؤسس و سرپرست اعلی ادارہ الباقر ع حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی کا غزہ و مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال پر مفصل خطاب کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51226