19

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ بدترین سفاکیت ہے، فلسطین فاؤنڈیشن

  • News cod : 51309
  • 17 اکتبر 2023 - 23:05
غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ بدترین سفاکیت ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
اپنے مذمتی بیان میں پی ایل ایف نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں، مسلم دنیا کے حکمران بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں۔

وفاق ٹائمز، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کے اسپتال پر صیہونی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ بدترین سفاکیت ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی ممالک مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت اسرائیل کی شکست کی علامت ہے، مسلم دنیا کے حکمران بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں، غزہ پر صیہونی درندگی نے امریکا اور مغربی حکومتوں کا سیاہ چہرہ عیاں کر دیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51309

ٹیگز