وفاق ٹائمز، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ایک وفد نے فلسطینی ایمبیسی کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد رابی سے ملاقات کی، انہوں نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی سے الاہلی اسپتال میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور طبی عملے و دیگر تمام شہداء کے لیے تعزیت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام اور مشائخ کا کہنا تھا کہ ہمارے دل بہت رنجیدہ ہیں، فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے لئے میدان میں خاضر ہو کر ملک بھر میں منظم انداز سے ریلیوں اور اجتماعات سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، آخر میں فلسطینی سفیر کے ساتھ وفد کے تمام نے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے اور فوٹو سبیشن سمیت یاداشتی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔












