18

کچھی، شہدائے جامعہ مسجد چھلگری کی آٹھویں برسی کا انعقاد

  • News cod : 51524
  • 23 اکتبر 2023 - 17:04
کچھی، شہدائے جامعہ مسجد چھلگری کی آٹھویں برسی کا انعقاد
شہدائے جامع مسجد چھلگری کی آٹھویں برسی کا انعقاد وارثانِ شہداء چھلگری ضلع کچھی کیجانب سے مزار شہداء پر عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

وفاق ٹائمز، وارثان شہداء چھلگری ضلع کچھی کے زیر انتظام شہدائے جامع مسجد چھلگری کی آٹھویں برسی مزار شہداء پر عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کی تقریب سے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ آصف حسین حسینی، صوبائی نائب صدر علامہ مشتاق حسین عمرانی و دیگر نے خطاب کیا۔

برسی شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آٹھ سال گزر جانے کے باوجود سانحہ چھلگری کے مظلوم شہداء کے خون ناحق سے انصاف نہیں کیا گیا۔ ریاستی اداروں کی بے حسی کے سبب آج تک نہ تو کوئی مجرم گرفتار ہوا نہ کسی کو سزا ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مجاہدوں کی جدوجہد آزادی کے حامی ہیں۔ حکومت پاکستان امریکی غلامی کو چھوڑ کر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں عملی اقدامات کرے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51524

ٹیگز