12

آیت اللہ یزدی کی علمی و انقلابی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

  • News cod : 5163
  • 09 دسامبر 2020 - 16:44
آیت اللہ یزدی کی علمی و انقلابی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی صاحب ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام 

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدینہ العلم اسلام آباد کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی صاحب ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام  ایران کے جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ آقای محمد یزدی (اعلیٰ اللہ مقامہ) دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں.

آیت اللہ محمد یزدی (اعلیٰ اللہ مقامہ) کی وفات پر ھم انکے خانوادہ محترم ، مقام معظم رهبری (حفظہ اللہ) اور بلاخص امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں آیت اللہ محمد یزدی (اعلیٰ اللہ مقامہ) کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے.  آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ آیت اللہ محمد یزدی (اعلیٰ اللہ مقامہ) کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5163