8

آیت اللہ یزدی انقلابی، علمی اور نظریہ ولایت فقیہ پر ثابت قدم رہنے والی شخصیت تھے، سید پسند علی رضوی

  • News cod : 5185
  • 09 دسامبر 2020 - 20:00
آیت اللہ یزدی انقلابی، علمی اور نظریہ ولایت فقیہ پر ثابت قدم رہنے والی شخصیت تھے، سید پسند علی رضوی
حوزہ ٹائمز| اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ بہت ہی افسوس ہورہا ہے کہ ایران کے جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ آقای محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مجلس اعلیٰ کے صدر سید پسند علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ بہت ہی افسوس ہورہا ہے کہ ایران کے جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ آقای محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔

آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم ، مقام معظم رهبری حفظہ اللہ اور امام زمانہ عج کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کو جوار سید الشہداء علیہ السلام میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آیت اللہ محمد یزدی مجلس خبرگان کے رکن، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ ،امام راحل (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے دیرینہ رفیق ، طویل المدت دینی ، علمی اور انقلابی جد و جہد کے ساتھی رہے۔

آیت اللہ محمد یزدی کی انجام دیں گئیں خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائےگا ۔ آپ ایک انقلابی ،علمی اور نظریہ ولایت فقیہ پر ثابت قدم رہنے والی شخصیت تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5185