44

لاہور، امامیہ سکاوٹس کے دستے کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پھول چڑھائے

  • News cod : 51915
  • 10 نوامبر 2023 - 18:19
لاہور، امامیہ سکاوٹس کے دستے کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پھول چڑھائے
یوم اقبالؒ کی مناسبت سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے سکاوٹس کے دستے نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

وفاق ٹائمز، یوم اقبالؒ کی مناسبت سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے سکاوٹس کے دستے نے مزار اقبالؒ پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گزشتہ روز مزار اقبالؒ پر حاضری دینے والے سکاوٹس کے دستے کی قیادت امامیہ چیف سکاوٹس علی زین نے کی جبکہ دیگر سکاوٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امامیہ چیف سکاوٹ علی زین کا کہنا تھا کہ فکر اقبالؒ ہی راہ انقلاب دکھاتی ہے، ایران کے انقلاب میں بھی اقبالؒ کی فکر ہی کار فرما تھی، علامہ محمد اقبال نے قوم کو خودی کا درس دیا اور آج بھی فکر اقبالؒ پر عمل کرکے معاشرے کو غلامی سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ علی زین کا مزید کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال کی فکر سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نیا ملک ملا، لیکن افسوس کہ بعد میں آنیوالے حکمرانوں نے فکر اقبالؒ کو فراموش کر دیا جس کے باعث ملک نے تو آزادی حاصل کرلی، لیکن قوم انگریزوں کی غلامی سے نہ نکل سکی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51915