30

مسجد الکوثر میں مقابلہ حسن قرائت کا اہتمام، پہلی پوزیشن محمد اکبر رجائی نے حاصل کی

  • News cod : 52065
  • 17 نوامبر 2023 - 20:09
مسجد الکوثر میں مقابلہ حسن قرائت کا اہتمام، پہلی پوزیشن محمد اکبر رجائی نے حاصل کی
اعلامہ انور علی نجفی  نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کو سراہا اور فرمایا کہ اس نوعیت کا مقابلہ جامعہ میں جاری رہنا چاھیے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعة الکوثر کے خوبصورت مسجد الکوثر میں مقابلہ حسن قرائت کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں قاریان محترم سید غیور زیدی، عرفان رضا، منور علی، محمد حسنین، سید امیر جعفر شیرازی، سید ساجد علی رضوی، محمد اکبر رجائی اور غلام رسول ولایتی نے سورہ نباء آیت 31 تا 40 کی تلاوت کرتے ہوئے فن قرائت کے جوہر پیش کیے۔
ججز کے فرائض آقائ غلام محمد شریفی، آقائ قاری طاہر رضا اور قاری سید محمد یحییٰ جعفری نے سر انجام دیے۔
اعلامہ انور علی نجفی  نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کو سراہا اور فرمایا کہ اس نوعیت کا مقابلہ جامعہ میں جاری رہنا چاھیے ۔
مقابلے میں تمام شرکت کنندگان کی نفیس انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی پہلی پوزیشن محمد اکبر رجائی اور دوسری سید ساجد رضوی نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کے حقدار غلام رسول ولایتی اور سید امیر جعفر شیرازی مشترکہ طور پر ٹھرے، برادر محمد خلیل نے نظامت کے فرائض بنحو احسن انجام دئے دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52065