وفاق ٹائمز، لاہور میں آزادی فلسطین مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے مختلف مدارس اور تنظیمات کے قائدین کو دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علیٰ اکبر کاظمی نے وفد کے ہمراہ جامعہ المنتظر کا دورہ کیا۔ وفد میں مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ پاکستان علامہ تصور علی مدہی اور مولانا ظہیر کربلائی شامل تھے۔
ایم ڈبلیو ایم نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری سے ملاقات کی۔ اور انہیں علماء و طلباء سمیت آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ یاد رہے کہ لاہور میں 26 نومبر بروز اتوار پنجاب اسمبلی سے لاہور پریس کلب تک آزادی فلسطین مارچ کیا جا رہا ہے۔ اس مارچ کا اہتمام امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب مشترکہ طور پر کر رہی ہیں۔












