14

ملت کے تمام طبقات کو چاہیے کہ دینی مدارس کو مضبوط کریں، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 52174
  • 25 نوامبر 2023 - 16:58
ملت کے تمام طبقات کو چاہیے کہ دینی مدارس کو مضبوط کریں، علامہ مقصود ڈومکی
علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات علوم قرآن و سنت اور علوم اہل بیت علیھم السلام کی تبلیغ و ترویج میں مدارس علمیہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ مدارس دینیہ دینی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم المقدس سے دین اسلام اور علوم قرآن و اہل بیت علیہ السلام کی روشنی آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد کے سالانہ امتحانات میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والے طلباء کے اعزاز میں مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، بزرگ رہنماء سید لعل شاہ بخاری، راجہ سید ریاض علی شاہ، بابو عرفان ابڑو اور سید اسحاق شاہ نے بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ہار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات علوم قرآن و سنت اور علوم اہل بیت علیھم السلام کی تبلیغ و ترویج میں مدارس علمیہ کا کلیدی کردار رہا ہے۔ مدارس دینیہ دینی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔ ملت کے تمام طبقات کو چاہیے کہ دینی مدارس کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم المقدس سے دین اسلام اور علوم قرآن و اہل بیت علیہ السلام کی روشنی آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ انقلاب اسلامی کی برکت سے آج مکتب اہل بیت (ع) کی کرنیں نور بن کر پورے عالم کو منور کر رہی ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں دینی مدارس اور طلباء کی تعداد کے اعتبار سے ہم دیگر مکاتب سے کافی پیچھے ہیں۔ ملت کے دردمند افراد مدارس دینیہ کے سلسلے میں علمائے کرام کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصابی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ جیکب آباد اور بلوچستان میں تبلیغی اور فلاحی خدمات بھی انجام دے رہا ہے۔ ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام میں علماء کرام کو تبلیغ کے لئے محروم علاقوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52174