16

مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں سالانہ شہداء روحانیت سیمینار منعقد ہوگا

  • News cod : 52334
  • 07 دسامبر 2023 - 14:29
مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں سالانہ شہداء روحانیت سیمینار منعقد ہوگا
سیمنار بروز شنبہ 2جمادی الثانیۃ (25آذر) 9 بجے صبح سے 12 بجے تک مدرسہ الامام المنتظر عج کے سالن اجتماعات میں منعقد ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر عج قم (معاونت فرھنگی و تربیتی مدرسہ الامام المنتظر عج قم المقدس) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر سال شہادت جانسوز دختر پیغمبر اسلام حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مکتب اہلبیت ع کے دو شہید علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اس سال عالمی سطح کے شہید علامہ محمد تقی برغانی صاحب کتاب منھج الاجتھاد المعروف شہید ثالث (ایران میں) اور پاکستان سے عظیم استاد و خطیب علامہ حافظ سید محمدثقلین شہید محور سیمنار قرار پائے ہیں۔

سیمنار بروز شنبہ 2جمادی الثانیۃ (25آذر) 9 بجے صبح سے 12 بجے تک مدرسہ الامام المنتظر عج کے سالن اجتماعات میں منعقد ہوگا۔

ان شخصیات پر حوزہ کے اساتید و بزرگان خطاب فرمائیں گے۔ اساتید و طلاب کرام میں سے جو بھی ان دو شخصیات پر تقریر کرنا چاھتے ہیں رابطہ فرمائیں بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ تمام علماء کرام اور طلاب عزیز سے شرکت کی پرزور اپیل ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52334