7

امریکہ کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ پر پابندی علم دشمنی کا واضح ثبوت ہے،مولانا سید حیدرعباس رضوی

  • News cod : 5246
  • 10 دسامبر 2020 - 22:57
امریکہ کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ پر پابندی علم دشمنی کا واضح ثبوت ہے،مولانا سید حیدرعباس رضوی
حوزہ ٹائمز|ہندوستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید حیدرعباس رضوی امریکہ کی جانب سے جامعة المصطفیٰ العالمیة پر پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ جامعة المصطفیٰ العالمیة پر امریکہ کی پابندی کھلی علم دشمنی ہے۔مذکورہ یونیورسٹی میں فی الوقت سو سے زیادہ ممالک سے طلاب وطالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کر رہے ہیں.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام سید حیدرعباس رضوی امریکہ کی جانب سے جامعة المصطفیٰ العالمیة پر پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ جامعة المصطفیٰ العالمیة پر امریکہ کی پابندی کھلی علم دشمنی ہے۔مذکورہ یونیورسٹی میں فی الوقت سو سے زیادہ ممالک سے طلاب وطالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کر رہے ہیں اور دسیوں ممالک میں اس سے فارغ التحصیل طلاب علم،صلح،امنیت کا پیغام عام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی الیکشن میں ناکامی کے بعد کی یہ سب سے بڑی بوکھلاہٹ ہے جس کا شکار ہو کر اس نے ایک تعلیمی ادارہ پر پابندی عائد کرنے کا ناپاک اعلان کیا۔ہم جامعة المصطفیٰ العالمیة کے طلاب دنیا بھر میں پائے جانے والے علم دوست افراد سے گزارش کریں گے کہ آپ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس تعلیمی ادارہ سے آشنائی حاصل کریں ساتھ ہی اس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی دسیوں ممالک میں علمی سرگرمیاں مشاہدہ کریں تو آپ کو خود اندازہ ہوگا کہ امریکہ علم دشمن تو ہے ہی ساتھ ہی نہیں چاہتا کہ اسلام کی صحیح تصویر لوگوں تک پہنچ سکے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5246