12

اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کانفرنس منعقد

  • News cod : 52605
  • 19 دسامبر 2023 - 14:36
اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کانفرنس منعقد
کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل و بھارتی کے فلسطین و بھارت کےمظلوم مسلمانوں پر کئی جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔

وفاق ٹائمز، ڈیرہ اسماعیل خان پام بیج ہوٹل کے سبزہ زار میں اسلامی تحریک ڈیرہ اورسول سوسائٹی ڈیرہ کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی.کانفرنس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سےکیاگیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سینیئر صحافی ابوالمعظم ترابی نے سرانجام دیے۔

کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل و بھارتی کے فلسطین و بھارت کےمظلوم مسلمانوں پر کئی جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی۔

کانفرنس میں علامہ محمد رمضان توقیر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان ، ڈاکٹرعبداللہ ظفری رہنما مسلم لیگ ن ڈیرہ،انعام الحق غزنی خیل رہنما پیپلز پارٹی،میاں اللہ ڈتہ،ابوالمعظم ترابی سئینئرصحافی،قاری حیات اللہ اتحاد الائمہ و خطبا،چوہدری جمیل احمد مرکزی انجمن تاجران،عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ ایم کیو ایم،منظر محسود خٹک جماعت اسلامی،زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ڈیرہ امن کونسل ، محمد ریحان چیئر مین ورکرز فیڈریشن بنوں ریجن ، اسد جان ضلع جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ، محمد یعقو ب بابڑ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ، قیصر کامران وائس چیئر مین پاکستان ورکر بنوں ریجن، خرم کٹی خیل صدر انجمن عرائض نویسیاں ، عابد پرویز ڈیرہ ڈیولپمنٹ فورم ،سہیل احمد اعظمی مرکزی انجمن تاجران ، فدا حسین ڈویژنل صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ، بلال بلوچ چیئر مین ڈیرہ بلوچ اتحاد ، قیصر انور پرنسپل ، حاجی خالد ناز تاجر اتحاد،سید ریحان شاہ انجمن متولیان ڈیرہ ، جان محمد سروری صدر ریڑی بان یونین، محمد وسیم صدر کیبل ایسوسی ایشن ، رحمت اللہ عالم شاعر اورسیاسی، سماجی، مذہبی،تجارتی، صحافتی، ادبی اور مزدور تنظیموں کے عہدے داران نے شرکت کی۔ دیگر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس دین اسلام کی سربلندی اور عالم اسلام کی جنگ لڑ رہی ہے۔وہاں ایک بھی شیعہ نہیں مگر ہم دین اسلام و مسلمانوں کی جنگ لڑنے پر حماس کی بھرپور حمایت و تائید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے امریکا و اسرائیل اور اس کے خیر خواہوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف اور جنگ بندی کے حق میں قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا کے غیر منصفانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور جنرل اسمبلی میں قراداد کی اکثریت سے منظوری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مسلم عوام فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خلاف امریکا و اسرائیل سمیت دنیا بھر میں یہودیوں سمیت غیر مسلم عوام کے امریکی انتظامیہ و صیہونی حکومت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں عظیم احتجاجی مظاہروں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاکہ صیہونی معیشت استحکام پکڑنے کی بجائے کم زور ہو۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا فلسطین کے حوالے سے بیان واضح اور قابل مذمت ہے۔انہیں پاکستانی عوام کی تائید و حمایت حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل پر کاری ضرب لگا کر اس کا اور اس کے سر پرستوں کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ہے۔انہوں کہا کہ اقوام متحدہ اپنے فیصلے منوائے اور جو ملک نہ مانے اس کی رکنیت ختم کر دی جائے ورنہ مسلم ممالک اپنا الگ بلاک بنا کر اسے مستحکم و مضبوط کریں۔

آخرمیں سینئر صحافی و نقیب مجلس ابوالمعظم ترابی نے قرار دادیں پیش کیں۔

کانفرنس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئی۔ قراردادیں درج ذیل ہیں۔

پاکستان فلسطین و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من و عن عمل درآمد کروانے کے لیے اسلامی کانفرنس تنظیم کو متحرک و فعال کردار ادا کرنے کی خاطر اپنی جدوجہد تیز کرے۔
عرب ممالک امریکا و یورپ کی امداد اسرائیل تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اپنی فضائی و بحری حدود کا استعمال نہ کرنے دیں۔ مسلم ممالک حماس کو دفاعی ہتھیار فراہم کریں اور فلسطینی عوام کو خوراک و ادویات کی فراہمی کا عمل تیز کریں۔

مسلم حکمران اسرائیلی ریاست کے وجود کو مسترد کر کے آزاد فلسطینی فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنائیں

اقوام متحدہ فلسطین میں بنیادی انسانی حقوق کی پائے مالی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے ارتکاب پر نام نہاد اسرائیلی ریاست اور حکمرانوں پر پابندیاں عائد کرے۔

مسلم ریاستیں اسرائیل کی سرپرستی و معاونت کرنے پر امریکا اور بعض یورپی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات اور سفارتی و تجارتی روابط پر نظرثانی کریں۔

مسلمان عوام سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف اور جنگ بندی کے حق میں قرارداد ویٹو کرنے پر امریکا کے غیر منصفانہ اقدام کی مذمت کرتے اور جنرل اسمبلی میں قراداد کی اکثریت سے منظوری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مسلم عوام فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خلاف امریکا و اسرائیل سمیت دنیا بھر میں یہودیوں سمیت غیر مسلم عوام کے امریکی انتظامیہ و صیہونی حکومت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں عظیم احتجاجی مظاہروں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مسلم عوام اسرائیلی اور اسرائیل کی وحشت و بربریت کی تائید و حمایت کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا مقاطعہ کریں۔

پاکستانی عوام فلسطینی مسلمانوں کے جذبہ ایمانی، بے تیغ لڑنے،شہادتیں و بے بہا قربانیاں دینے اور ڈٹ جانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے اور یقین دلواتے ہیں کہ ان کی مدد و معاونت جاری رکھی جائے گی۔

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر انسانی سلوک بند کر کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرے اور تنازعہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے کشمیری عوام کو حق استصواب رائے دے اور عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

آخرعلامہ رمضان توقیرنے ملک وملت کی سلامتی اور مظلوم فلسطینوں کےلئے دعا کرائ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52605