15

شہدائے کرمان کی آخری رسومات اور تدفین جمعہ کو ادا کی جائیں گی

  • News cod : 52823
  • 04 ژانویه 2024 - 19:19
شہدائے کرمان کی آخری رسومات اور تدفین جمعہ کو ادا کی جائیں گی
ایران کی حکومت نے جمعہ کو عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے، صوبہ کرمان کے گورنر محمد مہدی فداکار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلزار شہدا کے حادثے کے متاثرین کی تعداد اب واضح ہو گئی ہے

وفاق ٹائمز، 3 جنوری 2024 بروز بدھ ایران کے شہر کرمان میں گلزار شہدا نامی قبرستان کے قریب شام کو تھوڑے وقفے سے دو بم دھماکے ہوئے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان دہشت گردانہ دھماکوں میں 84 افراد شہید اور 284 زخمی ہوئے۔

ایران کی حکومت نے جمعہ کو عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے، صوبہ کرمان کے گورنر محمد مہدی فداکار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلزار شہدا کے حادثے کے متاثرین کی تعداد اب واضح ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک 84 افراد شہید اور 284 زخمی ہو چکے ہیں، 70 فیصد شہداء کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کا تعلق عموماً کرمان کے مختلف علاقوں سے ہے، محمد فداکار کے مطابق زخمیوں کا کرمان کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے جمعرات کی صبح کرمان کے شہید باہنر ہسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں، ان کے عناصر اور ان کے حامیوں کو ایرانی قوم کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ وہ یقیناً ہمارے ہاتھوں پکڑے جائیں گے اور انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

دوسری جانب ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام موحدی نے کہا ہے کہ ملک کے دشمن جان لیں کہ ایرانی عوام خطے میں مزاحمت کے حامی رہے ہیں، وہ اس دہشت گردی کے واقعہ کا بدلہ بزدل دہشت گردوں اور ان کے حامیوں سے ضرور لیں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52823

ٹیگز