5

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر کی کرمان میں دہشت گردی کی شدید مذمت

  • News cod : 52846
  • 07 ژانویه 2024 - 9:40
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر کی کرمان میں دہشت گردی کی شدید مذمت
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لئے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، کرمان میں ہونے والے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، ہمیشہ بزدل دشمن کا یہی وطیرہ رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسین نقوی کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے اجتماع میں عالمی دہشتگردوں کے ہاتھوں متعدد مومنین کے خاک وخون میں غلطاں ہونے پر حضرت ولی عصر(عج)، رھبر معظم انقلاب (مدظلہ) اور ملت اسلامیہ کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لئے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، کرمان میں ہونے والے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، ہمیشہ بزدل دشمن کا یہی وطیرہ رہا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52846