7

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت

  • News cod : 52871
  • 09 ژانویه 2024 - 14:39
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے علامہ شیخ محسن نجفی کی دینی اور فلاحی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا اوران کی کی دینی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے علامہ شیخ محسن نجفی کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور ان کےدرجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52871