5

دونوں ہمسائیہ ممالک تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں ،تحمل کا مظاہرہ کریںگے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 53094
  • 19 ژانویه 2024 - 15:27
دونوں ہمسائیہ ممالک تاریخی ، ثقافتی ، مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں ،تحمل کا مظاہرہ کریںگے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
انہو ں نے مزید کہاکہ دہشت گردی خطے سمیت پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک میں مذاکرات کے کئی اعلیٰ سطحی دور ہوئے ہیں،

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیںپاکستان اور ایران دونوں برادر ہمسائیہ ملک مشکل ترین صورتحال میں نہ صرف ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہے بلکہ مسئلہ کشمیر، مسئلہ فلسطین اور دہشت گردی سمیت کئی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں

غزہ جنگ کے بعد کی صورتحال میں جس طرح مشرق وسطیٰ، ہمارا خطہ اور عالم اسلام جن چیلنجز سے نبرد آزما ہے ایسے مراحل میں دو برادر ممالک کی سرحدی کشیدگی دشمن قوتوں اور استعمار کو فائدہ اٹھانے کا جواز فراہم کرسکتی ہے امور کوباہمی مشاورت، سفارتی اور سیکورٹی چینلز کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران،پاکستان کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا فورم ہو ، اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر و فلسطین ہو ،

توہین آمیز خاکوں کا معاملہ ہو یا پھر خطے کی صورتحال، پاک ایران موقف کئی حوالوں سے یکساں رہاہے کیونکہ دونوں ممالک نہ صرف گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں بلکہ ریاستوں کیساتھ عوام بھی گہرے مراسم میں بندھے ہوے ہیںہمیں اطمینان ہے کہ فریقین جومعاملے کی نزاکت بخوبی سمجھتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور معاملات کو باہمی گفت و شنید کیساتھ حل کریں گے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ دہشت گردی خطے سمیت پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک میں مذاکرات کے کئی اعلیٰ سطحی دور ہوئے ہیں،

دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دونوں ممالک نے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل تشکیل دے رکھا ہے امید ہے دونوں ممالک اب مزید کوئی ایسا اقدام نہیںاٹھائینگے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو یا بھائی چارہ متاثرہو۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53094