وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام 4مارچ کو شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے لئے کل25 جنوری سنگل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کر وانے کی آخری تاریخ ہے۔تاہم ڈبل فیس کے ساتھ 31جنوری کا داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
امتحانات7 مارچ تک جاری رہیں گے۔ناظم دفتروفاق المدارس کے مطابق داخلہ فارم آن لائن بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ جس کا طریقہ کار بھی یوٹیوب سے دیکھا جاسکتا ہے۔












