5

مسئلہ فلسطین،کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 53489
  • 07 فوریه 2024 - 13:37
مسئلہ فلسطین،کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
کشمیری اور فلسطینی عوام اللہ تعالیٰ سے ہماری شکایت کریں گے اور روز قیامت ہمارا احتساب ہوگا ،صدر وفاق المدارس الشیعہ

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کو لے ڈوبے گا۔روز قیامت ہمارا احتساب ہوگا ۔اللہ ان مسلم حکمرانوں سے پوچھے گا جنہوں نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کی مدد نہیں کی۔ قیامت کے روز کشمیر اور فلسطینی عوام اللہ تعالیٰ سے ہماری شکایت کریں گے ۔  اس دن پوری امت مسلمہ کا احتساب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا پوری دنیا کے مسلمان اس وقت اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں پر اسرائیلی اور بھارتی مظالم سے بے خبر ہیں۔76سال سے عالمی برادری کے سامنے دونوں مسائل ہیں مگر کچھ حل نہیں ہوا،افسوسناک بات تو یہ ہے کہ ہمیں کوئی فکر نہیں ہے۔ اسرائیل ہمارے مسلمان بھائیوں کو قتل کر رہا ہے۔ کشمیراور ہندوستان میں مسلمان بھائیوں پر مظالم ہورہے ہیں،بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنا دیا گیا ہے، کسی نے اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔توامت مسلمہ، اپنے مسلمان بھائیوں کا حق ادا نہیں کر رہی ۔اس لئے تمام امت سے اس کا حساب لیا جائے گا کہ انہوں نے اپنے بھائیوں کی مدد کیوں نہیں کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53489

ٹیگز