9

مدرسہ الامام المنتظر عج قم میں عید مبعث کی مناسبت سے طلاب کرام میں تقریری مقابلہ

  • News cod : 53574
  • 08 فوریه 2024 - 17:47
مدرسہ الامام المنتظر عج قم میں عید مبعث کی مناسبت سے طلاب کرام میں تقریری مقابلہ
طلاب نے آیت بعثت کی رو سے بہترین مطالب پیش کیے اور اپنی شیریں بیانی اور شعلہ بیانی کے جوھر دکھلائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 27رجب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن مبعث پر مدرسہ الامام المنتظر عج قم کے طلاب میں بہترین تقریری مقابلہ ہوا۔اس مقابلہ کا اہتمام معاونت فرھنگی و تربیتی مدرسہ کے زیر نظر المنتظر فاؤنڈیشن نے کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن سے پروگرام شروع ہوا۔

درمیان میں منقبت و اشعار عشق رسول سے حاضرین محظوظ ہوئے۔

طلاب نے آیت بعثت کی رو سے بہترین مطالب پیش کیے اور اپنی شیریں بیانی اور شعلہ بیانی کے جوھر دکھلائے۔

مولانا ذوالفقار خان اور حجۃالاسلام مولانا مظہر حسینی صاحب نے چار مقررین کا رتبہ اول، دوم ، سوم اور چہارم کے اعتبار سے انتخاب کیا

اور اعزاز پانے والے طلاب کرام کو انعام دیا گیا

حاضرین کو عیدی دی گئی

آخر میں دسترخوان رحمۃ للعالمین بچھایا گیا اور اطعام کی سعادت حاصل ہوئی۔

چار مقررین بالترتیب:
آغا یاسر عباس
آغا عون عباس نقوی
آغا اسد اللہ
آغا شاکر عباس

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53574

ٹیگز