9

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو شرکت کی دعوت دیدی گئی

  • News cod : 53668
  • 13 فوریه 2024 - 12:52
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو شرکت کی دعوت دیدی گئی
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی شہید کی ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء رہنماوں کو بھی نصیحت کی کہ وہ شہید کی فکر کو مشعل راہ بنائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

وفاق ٹائمز، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29ویں برسی کی تقریبات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے مختلف علمائے کرام، عمائدین ملت، دانشور حضرات، وکلاء، طلباء، سینیئرز اور سابقین کو دعوتیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آئی ایس او کے وفد نے مرکزی صدر حسن عارف کی قیادت میں آج لاہور میں جامعہ المنتظر میں حوزہ کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور انہیں برسی کی تقریب میں شریک کی دعوت دی۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی شہید کی ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء رہنماوں کو بھی نصیحت کی کہ وہ شہید کی فکر کو مشعل راہ بنائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی علماء سے محبت کرتے تھے اور ان کی رہنمائی میں ہی فعال تھے۔ یاد رہے کہ 29 ویں برسی کی تقریب لاہور میں ان کے مزار علی رضا آباد پر 2 اور 3 مارچ بروز ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہو گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53668