6

علامہ شبیر میثمی اور زاہد آخونزادہ کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

  • News cod : 53751
  • 15 فوریه 2024 - 17:09
علامہ شبیر میثمی اور زاہد آخونزادہ کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات
ملاقات میں حالیہ انتخابات، سیاسی و مذہبی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر علامہ ساجد نقوی نے رہنمائی کی۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں حالیہ انتخابات، سیاسی و مذہبی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر علامہ ساجد نقوی نے رہنمائی کی۔

انہوں نے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی سطح پر جدو جہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے تگ و دو میں مزید اضافے کی بھی ہدایت کی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی تشکیل دیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53751

ٹیگز