2

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کے لئے امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے

  • News cod : 53835
  • 18 فوریه 2024 - 16:05
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کے لئے امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام4مارچ سے امتحانات شروع ہوں گے۔ جس کے لئے ملک بھر میں امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ مراکز چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام4مارچ سے امتحانات شروع ہوں گے۔ جس کے لئے ملک بھر میں امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ مراکز چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام امتحانی مراکز میں امتحانی عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ الثانویہ العامہ (میٹرک)،الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

قرآن ،تفسیر، حدیث، تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ، فقہ، عقائد،اصول الفقہ،حدیث،صرف ، نحو،عقائد،ا خلاق،عربی ادب، سماجیات، ،منطق، تاریخ،فلسفہ، تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53835