5

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات

  • News cod : 53855
  • 20 فوریه 2024 - 20:01
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ملاقات
اس ملاقات میں نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ مولانا سید مرید حسین نقوی  ،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا کرم علی حیدری اور فرزند علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی سید مہدی حسن نقوی صاحب شریک تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،  آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے جامعة المنتظر کے پرنسپل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حوزات علمیہ اور بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت وعظمت اور قرآن اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وجود مبارک پورے عالم تشیع کے لیے بالعموم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالخصوص باعث برکت و رحمت اور برصغیر پاک و ہند کے لیے باعث فخر ہے۔

آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کے وجود مبارک کو تمام شیعان پاکستان کے لیے باعث برکت قرار دیتے ہوئے،آپ کے طول عمر، صحت و سلامتی اور تمام شیعان عالم کے حفظ و امان کے لیے دعا فرمائی۔

نیز اس ملاقات میں نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ مولانا سید مرید حسین نقوی  ،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا کرم علی حیدری اور فرزند علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی سید مہدی حسن نقوی صاحب شریک تھے

 

 

 

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53855

ٹیگز