3

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی حضرت آیت اللہ العظمی السید علی حسینی سیستانی سے اہم ملاقات

  • News cod : 54011
  • 23 فوریه 2024 - 21:03
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی حضرت آیت اللہ العظمی السید علی حسینی سیستانی سے اہم ملاقات
آيت الله العظمي سيستاني نے حافظ صاحب کی پاکستان میں موجودگی کو باعث افتخار قرار دیا

‎وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حضرت آیت اللہ العظمی السید علی حسینی سیستانی سے نجف اشرف میں اہم ملاقات کی۔

یہ ملاقات آج مورخہ 23 فروری بروز جمعہ کو آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ العالی کے دفتر نجف اشرف میں ہوئی۔

آيت الله العظمي سيستاني نے حافظ صاحب کی پاکستان میں موجودگی کو باعث افتخار قرار دیا اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفیؒ اور فخر ملت علامہ سید قاضی نیاز حسین نقویؒ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی اور اسلامی دنیا، بالخصوص پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ سید مرید حسین نقوی، سید مھدی حسن نقوی صاحب (قاضی صاحب قبلہ مرحوم کے فرزند) اور مولانا کرم علی حیدری موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54011

ٹیگز