1

وفاق المدارس الشیعہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ پر شدید تحفظات کا اظہار ، آئین کی نفی قرار

  • News cod : 54056
  • 25 فوریه 2024 - 21:39
وفاق المدارس الشیعہ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ پر شدید تحفظات کا اظہار ، آئین کی نفی قرار
6 فروری کے فیصلے پر ردعمل میں انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا 1973ءکے آئین میں مسلمان کی تعریف شامل کرکے ختم نبوت کے منکروں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی قبول نہیں، چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لیں ۔

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے 1973 ءکے آئین کی نفی قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قرآن مجید میں تحریف اور قادیانی عقائد پر مبنی ترجمہ ناقابل قبول ہے ۔چیف جسٹس اپنے فیصلے کو واپس لیں ۔

6 فروری کے فیصلے پر ردعمل میں انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا 1973ءکے آئین میں مسلمان کی تعریف شامل کرکے ختم نبوت کے منکروں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی قبول نہیں، چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ختم نبوت اساس دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا نظام وضع کیا ہے کہ توحید ، نبوت اور امامت عقائد اسلام ہیں۔ سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں، کسی بھی تشریح میں ان کے بعد کوئی نبی مرتد اور جھوٹا ہے، جبکہ حضرت علی علیہ السلام سے حجت القائم حضرت امام مہدی علیہ السلام تک خاتم الانبیا کے12 جانشین امام برحق ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54056