4

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات شروع، 106 امتحانی مراکز قائم

  • News cod : 54269
  • 03 مارس 2024 - 18:15
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات شروع، 106 امتحانی مراکز قائم
قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق،فقہ، عقائد،تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات لئے جائیں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام آج(4مارچ بروز پیر) سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں۔
ملک بھر میں قائم106 امتحانی مراکز میں امتحانی عملہ اللہ پہنچ چکا ہے اور متعلقہ امتحانی سامان فراہم کردیا گیا ہے ۔ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)،الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ 4 مارچ کو قرآن ، تفسیر،حدیث،تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ،(5 مارچ ) فقہ، عقائد،اصول الفقہ،6مارچ کو حدیث،صرف ، نحو،عقائد،ا خلاق،عربی ادب،سماجیات،جبکہ 7مارچ کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ،فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید و قرات،حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54269

ٹیگز