7

امام جمعہ تہران آیت اللہ محمدامامی کاشانی کاانتقال ،عالم اسلام کا عظیم نقصان ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 54272
  • 03 مارس 2024 - 18:20
امام جمعہ تہران آیت اللہ محمدامامی کاشانی کاانتقال ،عالم اسلام کا عظیم نقصان ، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
مرحوم انقلابی شخصیت امام جمعہ ہونے کے ساتھ انقلاب اسلامی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای، مرحوم کے خاندان، شاگردان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے امام جمعہ تہران آیت اللہ محمدامامی کاشانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

تعزیتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ عظیم فلسفی اور انقلابی شخصیت امام جمعہ ہونے کے ساتھ انقلاب اسلامی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔وہ اسلامی جمہوری ایران کے اہم اداروں مجلس خبرگان رہبری اور مجلس نگہبان دستورکے رکن اور ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ کے طور پر اہم ذمہ داریوں پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام جمعہ تہران بنیادی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی بیان کرتا ہے ۔آیت اللہ کا شانی نے اپنی پوری زندگی اسلام کے لیے وقف کر رکھی تھی ، وہ انقلاب اسلامی لانے والوں میں امام خمینی کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔

انہوں نے اسلامی نظام کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔وفاق المدارس الشیعہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای، علمائے ایران، مرحوم عالم دین کے خاندان، شاگردان اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54272

ٹیگز