4

ڈاکٹر نقوی شہید نہ صرف سماجی و رفاہی امور میں متحرک و فعال کردار ادا کرتے رہے/ شہید کی 29ویں برسی پر پیغام

  • News cod : 54316
  • 07 مارس 2024 - 14:31
ڈاکٹر نقوی شہید نہ صرف سماجی و رفاہی امور میں متحرک و فعال کردار ادا کرتے رہے/ شہید کی 29ویں برسی پر پیغام
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی29 ویں برسی پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نقوی شہید نہ صرف سماجی و رفاہی امور میں متحرک و فعال کردار ادا کرتے رہے بلکہ ملی حوالوں سے مربوط و منظم انداز میں کاوشیں اور خدمات انجام دیں جوتادیر رکھی جائیں گی۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری جانب سے ارض پاک کی داخلی سلامتی اور استحکام کی خاطر ایک طرف اتحاد و وحدت کی بنا ء ڈال کر انتشار و افتراق ، بدامنی و انارکی فضا کا خاتمہ کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا تو دوسری جانب مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، دانشور، ماہرین ، اکابرین اور اور کارکنان کی قیمتی جانوں کی قربانی دے کر ملک کو تباہی و بربادی اور خانہ جنگی سے محفوظ بنایا گیا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور فعال سماجی و روشن فکر شخصیت کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے، مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے’ وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے’ باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54316

ٹیگز