5

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہید دانش زیدی کی گیارہویں برسی کا انعقاد

  • News cod : 54332
  • 08 مارس 2024 - 13:17
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہید دانش زیدی کی گیارہویں برسی کا انعقاد
واضح رہے فخر نوجوانان ملت جعفریہ شہید دانش زیدی کو انکی فعالیت، دین و ملت کی خدمت سے خائف ہوکر سن 2013 میں انکے گھر کے باہر ملک و اسلام دشمن دہشتگردوں نے آتشیں اسلحے کے ذریعہ فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء سے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری حجۃ الاسلام علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
ملت کے نوجوانوں کو شہداء کی سیرت اور انکے افکار کو اپنانا چاہیئے، اس شجرّ سایہ دار کی جڑوں میں بے شمار شہداء کا پاک لہو شامل ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہداء کے راستے پہ چلتے ہوئے خودسازی پہ توجہ مرکوز رکھی جائے ونیز شہداء کے افکار اور انکی سیرت کا عمیق مطالعہ کرتے ہوئے دین، ملک و ملت کی خدمت کی جائے سیرت آئمہ علیہم السلام پہ چلتے ہوئے معاشرہ سازی کرتے ہوئے ظہور امام زمانہ عج کیلیے زمین سازی کی جائے، آج امت مسلمہ کو جس سنگین صورتحال کا سامنہ ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔

مجلس عزاء بسلسلہ بلندی درجات شہید دانش زیدی کا انعقاد 7 مارچ 2024 بروز جمعرات مسجد خیرالعمل (انچولی) میں کیا گیا جس میں شہید کے اہلخانہ اور انکے دوستان سمیت مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی، صوبائی سیکریٹری مالیات محترم کوثر رضا، صوبائی رہنماء محترم افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر زاکر اہلبیت محترم حسن رضاء، ڈویژن کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد حاتمی، سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، سابق ڈیوژنل سیکریٹری محترم آفتاب، ضلع وسطی کے آرگنائزر برادر حسنین عباس، محترم احمد جعفری، برادر محمد علی دیگر نے شرکت کی۔
واضح رہے فخر نوجوانان ملت جعفریہ شہید دانش زیدی کو انکی فعالیت، دین و ملت کی خدمت سے خائف ہوکر سن 2013 میں انکے گھر کے باہر ملک و اسلام دشمن دہشتگردوں نے آتشیں اسلحے کے ذریعہ فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54332

ٹیگز