7

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا دورہ جھنگ، جامعہ امام سجاد کے سالانہ جلسے میں شرکت

  • News cod : 54335
  • 08 مارس 2024 - 13:19
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا دورہ جھنگ، جامعہ امام سجاد کے سالانہ جلسے میں شرکت
پروگرام میں اسلامی تحریک پاکستان کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ محمد اکرم نے بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے خطاب میں شرکت کی اور مکمل حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا

وفاق ٹائمز، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام سجاد جھنگ کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان سالانہ جلسے میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کا شاندار استقبال کیا گیا، پروگرام میں اسلامی تحریک پاکستان کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ محمد اکرم نے بھی مرکزی سیکرٹری جنرل کے خطاب میں شرکت کی اور مکمل حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے تمام سیاسی، سماجی شخصیات کو کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی بعدازاں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54335

ٹیگز