13

چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیراعظم

  • News cod : 5439
  • 12 دسامبر 2020 - 12:09
چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں،وزیراعظم
حوزہ ٹائمز|اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہی ہے، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں اور اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں چینی کی قیمت 57 روپے فی کلو سے کم تھی تاہم گزشتہ برس اس کی قیمت 120 روپے بھی کلو تک بھی جاپہنچی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5439