1

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

  • News cod : 54419
  • 11 مارس 2024 - 17:46
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستان بھر میں 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس پشاور جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں میں ہوا۔

لاہور کی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی نہ صرف شہادت موصول ہوئی بلکہ اجلاس میں شریک اراکین نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی چاند دیکھا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54419

ٹیگز