3

محسن ملت اور علامہ قاضی غلام مرتضی کی یاد میں کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں عظیم الشان اجتماع

  • News cod : 54435
  • 12 مارس 2024 - 16:09
محسن ملت اور علامہ قاضی غلام مرتضی کی یاد میں کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں عظیم الشان اجتماع
اس موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مدرسہ حفاظ القرآن کے کامیاب حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں اور کلیہ اہلبیت کے فارغ التحصیل طلاب کی عمامہ پوشی کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، محسن ملت مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ کی یاد اور آنجناب کے شاگرد رشید پیکر اخلاص و مروت جناب علامہ قاضی غلام مرتضی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے زیر عنوان کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن عزیز کے نامور علماء کرام و ذاکرین عظام سمیت قرب و جوار کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مذکورہ اجتماع کو جہاں محسن ملت طاب ثراہ کی ناقابل فراموش یادوں اور آنجناب کی علمی و روحانی سعییات جمیلہ کے ذکر سے سجایا گیا وہیں آپ کے شاگرد رشید پیکر علم و عمل جناب علامہ قاضی غلام مرتضی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی و ملی امور کی انجام دہی کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں مدرسہ حفاظ القرآن کے کامیاب حفاظ کرام میں اسناد تقسیم کی گئیں اور کلیہ اہلبیت کے فارغ التحصیل طلاب کی عمامہ پوشی کی گئی۔

مذکورہ کثیر المقاصد اجتماع میں وکیل مرجعیت علامہ شیخ انورعلی نجفی قبلہ سمیت جامعۃ الکوثر کے اساتذہ کرام کے ایک وفد نے خصوصی شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54435

ٹیگز