2

خلوص نیت تمام اعمال کی کامیابی کی جڑ ہے، تنظیمی افراد کے ہر عمل میں خلوص نیت ہونی چاہیے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 54595
  • 20 مارس 2024 - 14:07
خلوص نیت تمام اعمال کی کامیابی کی جڑ ہے، تنظیمی افراد کے ہر عمل میں خلوص نیت ہونی چاہیے، علامہ شبیر میثمی
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ قائد کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا اور ہر کام ان کی رہنمائی میں انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے لوگ کہتے تھے کہ کرنے کو کوئی کام نہیں ہے، لیکن آج ایک کام ختم نہیں ہوتا قائد محترم دوسرا ٹاسک بتا دیتے ہیں، کام روز بروز آگے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عام الیکشن میں ہم نے قائد محترم کی حکمت سے اپنے تمام اہداف حاصل کئے جن سے آج تمام تکفیری اپنے انجام کو پہنچے ہیں، کراچی ملیر میں شیعہ علما کونسل محمدی ڈیرہ یونٹ کے تحت شب دعا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خلوص نیت تمام اعمال کی کامیابی کی جڑ ہے، تنظیمی افراد کے ہر عمل میں خلوص نیت ہونی چاہیے، انہوں نے کارکنان سے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک خودسازی اور تزکیہ نفس، تقوی سے اپنے آپ کو ملبوس کرنے، تزکیہ کرنے کے لیے اور فکر و عمل میں اللہ تعالی اور آخرت کے گھر کو یاد رکھنے کے لیے رمضان کا بابرکت مہینہ خصوصی روحانیت والا ہے لہذا کارکنان اس ماہ میں کردار سازی اور تربیت کی کوشش کریں۔

انہوں نے حالات حاضرہ بیان کرتے ہوئے داخلی اتحاد و وحدت، قیادت اور سسٹم سے منسلک رہنے اور سسٹم کے تابع رہنے پر زور دیا اور کہا کہ ملی پلیٹ فارم کی مضبوطی میں قوم کی بہتری ہے، قائد محترم کی ہدایات پر مختلف قسم کے کام جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ قائد کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا اور ہر کام ان کی رہنمائی میں انجام دے رہے ہیں، اس سے پہلے لوگ کہتے تھے کہ کرنے کو کوئی کام نہیں ہے، لیکن آج ایک کام ختم نہیں ہوتا قائد محترم دوسرا ٹاسک بتادیتے ہیں، کام روز بروز آگے سے آگے بڑھ رہا ہے، اگر لوگ مخالفت میں بولتے ہیں تو قائد محترم تسلی دیتے ہیں کہ میثمی صاحب جو کام کرتا ہے اسی کی مخالفت ہوتی ہے آپ آگے بڑھیں۔ اس سے پہلے نشست سے مولانا ہاشم رضا نے اپنے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی مظالم اور خطہ کے بدلتے حالات پر روشنی ڈالی، مولانا احمد حسین نے اپنے دلنشین انداز میں دعائے کمیل کی تلاوت اور مصائب اہل بیت کا ذکر کیا۔

مولانا طارق مشھدی اور عاطف عالم نے دعائے توسل کی تلاوت کی، شب دعا کا اختتام ڈویژنل صدر مولانا حسن رضا کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔ پروگرام میں مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، سیکریٹری جنرل کراچی ڈویژن مولانا سجاد حاتمی، سینیر رکن سلمان بنگش، ڈویژنل صدر جے ایس او عون زیدی، ضلع ملیر اور ذیلی یونٹس سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے کارکنان نے شرکت کی اور محمدی ڈیرہ یونٹ کی اس کاوش کو سراہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54595

ٹیگز