3

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے علامہ ناظر تقوی کی ملاقات

  • News cod : 54783
  • 31 مارس 2024 - 13:16
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے علامہ ناظر تقوی کی ملاقات
تبلیغ دین میں تبلیغ قولی سے زیادہ اہم تبلیغ عملی ہے اور تبلیغ کے نتیجے میں ایک انسان کی ہدایت مبلغ کے لیے دنیا وما فیھا سے بہتر ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے تبلیغ دین کی اہمیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کی ذمداریوں میں سے ایک ذمہ داری تبلیغ دین ہے۔

تبلیغ دین میں تبلیغ قولی سے زیادہ اہم تبلیغ عملی ہے اور تبلیغ کے نتیجے میں ایک انسان کی ہدایت مبلغ کے لیے دنیا وما فیھا سے بہتر ہے۔

دوسری جانب معزز مہمان نے تبلیغ دین کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو بیان کیا ۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے انہیں سراہتے ہوئے ان کے لیے مزید توفیقات خیر کے لیے دعا کی ۔

آخر پر حجت الاسلام علامہ سید ناظر عباس تقوی نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54783

ٹیگز