وفاق ٹائمز، سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی قم المقدسہ میں حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی سربراہی میں ماتمی جلوس برامد ہوگا۔
یہ جلوس آیت اللہ وحید خراسانی کے گھر (خیابان صفائیہ ۲۳)سے برامد ہوگا اور حرم معصومہ قم سلام للہ علیہا میں اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس ایرانی وقت کے اعتبار سے شام ۵ بجے برامد ہوگا جس میں حجۃالاسلام والمسلمین نظری منفرد خطاب کریں گے، شعرائے کرام اور نوحہ خواں حضرات بارگاہ امام زمانہ (عج) میں سلام و نوحے پیش کریں گے۔